Breaking News
Home / اہم خبریں / عجب فراڈ کی غضب کہانی اپنی بہن بیٹیوں کارشتہ کرتے وقت محتاط رہیںکراچی میں ماں ، باپ اور بیٹے کے گینگ کی کارستانیاں آپ کو چونکا دیں گی

عجب فراڈ کی غضب کہانی اپنی بہن بیٹیوں کارشتہ کرتے وقت محتاط رہیںکراچی میں ماں ، باپ اور بیٹے کے گینگ کی کارستانیاں آپ کو چونکا دیں گی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہرقائد کراچی میں شادی کے نام پر لوٹ مارکرنے والے ایک ایسے نوسرباز ٹولے کو گرفتار کر لیا گیاجو لوگوں کوشادی کے نام پر نہ صرف جذباتی بلکہ بھاری مالی نقصان بھی پہنچاتا رہا۔نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں اس خاندان نے کئی لوگوں سے اپنے بیٹے کے رشتے کا ڈھونگ رچایا ،جہیز کا لاکھوں روپے کا ساما ن اکٹھا کیا۔دلہے کے جوڑے کے نام پر بھی ہزاروں روپے بٹورے اور پھر غائب ہوجاتا۔گرفتار

ملزمان میں میاں ، بیوی اور 2 بیٹے شامل ہیں، جن کی شناخت عباد اور تنزیل کے نام سے ہوئی ہے جب کہ خاندان اور گروہ کے سرغنہ کی شناخت نعیم الدین کے نام سے ہوئی ہے جو خود کو حساس ادارے کا ریٹائرڈ افسر ظاہر کرتا تھا۔ملزمان نے مدعی مقدمہ سے گزشتہ روز نکاح کے بعد جہیز کا سامان اور دولہا کے جوڑے کےلیے 50 ہزار روپے نقد ی بھی لے لی تھی ۔اس خاندان کے خلاف نوسربازی کے30سے زائد مقدمات درج ہیں۔

About admin

Check Also

چینی کی فی کلو قیمت میں ”60 ”روپے کلو کمی اب کتنےروپے فی کلو ہو گئی–؟ تاریخی خوشخبری آ گئی

مقامی شوگر ملوں سے ترسیل کے آغاز کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں” …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com