Breaking News
Home / پاکستان / پی ڈی ایم کے 7 ووٹوں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کردیا ۔۔۔حکومت نےاپوزیشن سے کیسے بدلہ لیا ؟ حامد میر نے بتا دیا

پی ڈی ایم کے 7 ووٹوں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کردیا ۔۔۔حکومت نےاپوزیشن سے کیسے بدلہ لیا ؟ حامد میر نے بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ۔پریزائیڈنگ افسر کے مطابق 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے چئیرمین سینیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔

یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔ حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔صادق سنجرانی ایک بار پھر چئیرمین سینیٹ بننے میں کامیاب ہو گئے جب کہ اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ہو گئے،حساب برابر کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔حامد میر نے مزید کہا کہ مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا ۔ واضح رہے کہ آج ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا ، جس کے بعد انہوں نے نئے سینیٹرز کو دستخط کے لیے بھی بلایا۔اس سے قبل چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے انتخابات کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا انکشاف ہوا جس سے اپوزیشن نے خوب شور شرابا کیا ۔

Share

About admin

Check Also

بزدار سرکار سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں پیچھے نہ رہی 9 ماہ میں تشہیری مہم پر 65 کروڑ روپے کے اخراجات

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران مختلف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com