Breaking News
Home / پاکستان / مارکیٹیں بند ہوں گی یا نہیں؟ تاجر برادری نے اہم اعلان کر دیا

مارکیٹیں بند ہوں گی یا نہیں؟ تاجر برادری نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) تاجروں نے شام 6 بجے بازار اور مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے کہا ہے کہ اوقات کار کے حوالے سے تاجروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ، حکومت کا جب دل کرتا ہے کورونا کے کیسز بڑھادیتی ہے ، حکمران دماغی توازن کھوچکے ہیں ، حکومت خود نا اہل اور حکومتی وزراء چور ہیں ، اسی بناء پر ابھی تک حکومت کورونا کے حوالے سے کسی بھی قسم کی قانون سازی نہیں کرسکی۔

اس حوالے سے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تاجر عجلت میں کیے گئے فیصلے کو نہیں مانتے ، انار کلی بازار، اردو بازار، منٹگمری مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ ، اعظم کلاتھ مارکیٹ سمیت درجنوں مارکیٹوں کے تاجروں نے بھی حکومتی فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

About admin

Check Also

ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مانگ لی

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com