Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / ماں باپ کے اکلوتے بیٹے نے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تو اس کے 31بہن بھائی نکل آئے مگر کیسے؟ جان کر سب کے لیے یقین کرنا مشکل

ماں باپ کے اکلوتے بیٹے نے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تو اس کے 31بہن بھائی نکل آئے مگر کیسے؟ جان کر سب کے لیے یقین کرنا مشکل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک نوجوان نے اپنے شجرہ نسب کے بارے میں جاننے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا۔ وہ ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا لیکن جب ڈی این اے کا نتیجہ آیا تو ایسا انکشاف ہوا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نبیل ٹورے نامی اس نوجوان کو علم ہوا ۔

کہ اس کا باپ نطفہ عطیہ کرنے والا ایک شخص تھا، جس کی 30دیگر اولادیں بھی ہیں۔نبیل کے ماں باپ نے اسے حقیقت بتا رکھی تھی کہ اس کی پیدائش ایک سپرم ڈونر کے عطیہ کیے گئے نطفے سے ہوئی ہے۔ تاہم وہ اس سپرم ڈونر کے متعلق کچھ نہیں جانتے تھے۔ انہوں نے نبیل کو بتا رکھا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر برطانوی اور فرانسیسی نسل سے ہے۔ نبیل اپنی نسل کے بارے میں حتمی طور پر جاننا چاہتا تھا چنانچہ اس نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس نے اپنے موجودہ ماں باپ سے وعدہ کیا کہ اس ٹیسٹ کے نتائج کا ان کے تعلق اور فیملی پر کوئی اثر نہیں پڑنے دے گا اور ان کے ساتھ ہی رہے گا۔26سالہ نبیل نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے نتیجے کے مطابق وہ 60فیصد مڈل ایسٹرن (عربی النسل)، 16فیصد آئرش، تھوڑا سا فرانسیسی اور تھوڑا سا برطانوی نسل کا ہے۔ا س نے جب اپنے باپ حقیقی باپ کے بارے میں گوگل پر سرچ کیا تو اس آدمی کی اپنے دیگر درجنوں بچوں کے ساتھ میکسیکو میں بنوائی گئی تصویر سامنے آ گئی۔ یہ تمام بچے نبیل کے بہن بھائی تھے، جو مختلف ماﺅں سے پیدا ہوئے تھے۔ اس تحقیق میں نبیل کو معلوم ہوا کہ اس وقت دنیا میں اس کے 31بہن بھائی ہیں اور وہ ان میں دوسرے نمبر پر سب سے بڑا ہے۔

About admin

Check Also

خاتون اپنا 2لاکھ سے زائد مالیت کا فون موٹروے پر گما بیٹھی ! لیکن پھر یہ کس طرح ڈھونڈ کر اس تک پہنچایا گیا ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

لاہور (نیوز ڈیسک ) موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com