Home / صحت / بڑھاپے میں بھی صحت مند رہنا چاہتے ہیں تویہ چیز کھانا چھوڑ دیں، سائنسدانوں نے لمبی زندگی کا راز بتادیا

بڑھاپے میں بھی صحت مند رہنا چاہتے ہیں تویہ چیز کھانا چھوڑ دیں، سائنسدانوں نے لمبی زندگی کا راز بتادیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسی ٹپ دے دی ہے جس سے استفادہ کر کے آپ بھی اپنا بڑھاپا شاندار اور صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ عمر میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ساؤتھ ہیمپٹن ک ے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے

کہ جو لوگ 30سال کی عمر کو پہنچ کر جنک فوڈ کھانا چھوڑ دیتے ہیں وہ 60سال سے زائد عمر میں بھی صحت مند اور متحرک زندگی گزارتے ہیں۔تحقیق کے مطابق خوراک سے زیادہ چکنائی والی اور بازاری خوراک نکالنے اور نباتات سے حاصل کردہ خوراک کا زیادہ سے زیادہ استعمال بڑھاپا صحت مند اورطویل عمر کا باعث بنتا ہے۔ سائنسدانوں کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف سائوتھ ہمپٹن کے پروفیسر سیان روبنسن کے مطابق جو لوگ درمیانی عمر میں مکھن وغیرہ کی بجائے زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں اور گوشت کی بجائے پھلوں اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیںان کی صحت عمر کی محتاج نہیں ہوتی وہ اپنے بڑھاپے میں بھی نوجوانوں کی طرح صحت مند اور چاک و چوبند رہتے ہیں۔

About admin

Check Also

وہ پھل جس کے کھانے سے چالیس مردوں کے برابر طاقت ملتی ہے

انسان کے دل و جسم کو تقویت دینے والی بے شمار جڑی بوٹیوں اور پھلوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com