Breaking News
Home / موسم / طویل عرصے بعد بارشوں کا سب سے طاقتور ملک گیر سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار

طویل عرصے بعد بارشوں کا سب سے طاقتور ملک گیر سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل کو ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شب پاکستان میں داخل ہوگا، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، خوشاب، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاہور، اوکاڑہ میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ موسمیاتی تبدیلیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے لاہور سمیت صوبے بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔اتوار سے منگل ملک میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شب پاکستان میں داخل ہوگا، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اتور کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ، سبی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اورلاڑکانہ، کشمیر، گلگت بلتستان، دیر، سوات، چترال میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اتوار سے منگل تک ایبٹ آباد، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد ، راولپنڈی، جہلم ، ڈی جی خان، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، جھنگ، لاہور، گوجرانوالہ، قصوراور اوکاڑہ میں بھی چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، لاہور اور قصور میں بدھ کے روز بارش کا امکان ہے۔ پیراور منگل کو خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی اور شہر کا موسم تبدیل ہو گا۔

About admin

Check Also

بریکنگ نیوز:15دسمبرسے اسکول بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسم تیور بدلنے لگا ہے بتایا گیا ہے کہ ملک کے بالائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com