Breaking News
Home / پاکستان / بریکنگ نیوز:نکاح کے وقت طلاق کی شرط میں رقم، زیور، پراپرٹی اور ہرجانہ دینے کا وعدہ کرنا غیر قانونی قرار، عدالت کا تہلکہ خیز فیصلہ

بریکنگ نیوز:نکاح کے وقت طلاق کی شرط میں رقم، زیور، پراپرٹی اور ہرجانہ دینے کا وعدہ کرنا غیر قانونی قرار، عدالت کا تہلکہ خیز فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے نکاح کےوقت طلاق دینےکی شرط میں رقم، زیور، پراپرٹی اور ہرجانہ دینےکاوعدہ کرنا غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس محمداقبال نے بیوی کوطلاق دینےکی صورت میں نکاح نامےپرشوہرسےہرجانہ اداکرنےسےمتعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہرکو اپنی بیوی کو طلاق دینے کا مکمل حق حاصل ہے، طلاق دینےمیں شریعت اورقانون میں کوئی بھی شرط نہیں عائدکی گئی ، اللہ تعالیٰ نےشوہرکوطلاق دینےکامطلق حق دیاہے، طلاق دینےسےمتعلق نکاح نامےپردرج ہرجانےکی شرائط اسلامی قوانین کےیکسرخلاف ہیں۔فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ بھی شوہرکوبیوی کوطلاق دینےسےروکنےکوغیرقانونی قراردےچکی ہے، شوہرجب چاہےاپنی بیوی کوطلاق دےسکتاہے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

رویت ہلال کمیٹی کا اجلا س کے بعد کہنا ہے کہ ملک کے کسی بھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com