Breaking News
Home / اہم خبریں / آرمی چیف نے بڑے خطرے سے نپٹنے کا عندیہ دے دیا

آرمی چیف نے بڑے خطرے سے نپٹنے کا عندیہ دے دیا

حالات خراب ۔۔۔ !!! آرمی چیف نے بڑے خطرے سے نپٹنے کا عندیہ دے دیا۔۔راولپنڈی (ویب ڈیسک ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے

پاک فوج کے جوانوں اور افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔ آئی ایس پی آری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے لاہور کور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبد العزیز نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور انہوں نے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کی تربیت کے اعلیٰ معیار اور پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیت اور تربیت ہر چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔

Share

About admin

Check Also

عمران خان نے اپنا بنی گالہ اور زمان پارک والا گھر کس کو دینے کا اعلان کر دیا؟ تنقید کرنے والے منہ چھپانے پر مجبور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کی پاکستان میں دو رہائش گاہیں ہیں جن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com