Breaking News
Home / انٹرنیشنل / بیروزگارجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، 10ہزار ملازمتوں کو اعلان کر دیا گیا

بیروزگارجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، 10ہزار ملازمتوں کو اعلان کر دیا گیا

سان فرانسسکو (نیوزڈیسک) گوگل نے ایک سال کے دوران 7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے اور 10 ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے، گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے بعد صرف امریکہ میں امسال دس ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔خبر رساں

ایجنسی کے مطابق سندر پچائی نے کہا کہ گوگل کی جانب سے یہ سرمایہ کاری معیشت کی بحالی کے حوالے سے کی جا رہی ہےاور واضح کیا ہے کہ سرمایہ کاری ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری ایسے ڈیٹا مراکز پر کی جائے گی جنہوں نے وبا کے دور میں انٹرنیٹ سرچنگ، ای میلز اور دیگر خدمات کو بہترین طریقے سے سرانجام دیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق سندر پچائی نے کہا کہ ہم امریکی معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب مزید 19 ریاستوں میں نئی کمپنیاں کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا اور سان فرانسسکو میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

امریکا بھی روس کیخلاف میدان میں آنے کو تیار۔۔؟ دنیا میں ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ ، امریکی صدر کا دوٹوک اعلان ..

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے یوکرین پر حملہ کر دیاہے جس پر امریکی صدر جوبائیڈن بھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com