Breaking News
Home / اہم خبریں / اندھیر نگری چوپٹ راج! جعلی لیٹر پر تعیناتی،32 سال تک محکمہ پولیس میں بطور افسر مزے لوٹنے والا بے نقاب، عدالت نے نوکری سے فارغ کر دیا

اندھیر نگری چوپٹ راج! جعلی لیٹر پر تعیناتی،32 سال تک محکمہ پولیس میں بطور افسر مزے لوٹنے والا بے نقاب، عدالت نے نوکری سے فارغ کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) سندھ میں تعینات پولیس افسر ڈی ایس پی اعجاز ترین کو سینیارٹی کیس میں لینے کے دینے پڑ گئے ، 32 سال تک سرکاری مراعات کے مزے لینے والا پولیس افسر جعلی نکلا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی لیٹر پر بھرتی کا انکشاف بھی سنیارٹی کے لیے کی گئی اپیل کی جانچ پڑتال کے دوران ہوا ، جعلی آرڈر پر اے ایس آئی بھرتی ہونے کے شواہد ملنے کے بعد عدالت کے حکم پر اعجاز ترین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ، آئی جی سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس افسر اعجاز ترین مبینہ جعلی لیٹر پر ترقی کرتے ہوئے ایس پی کے عہدے تک پہنچا ، اعجاز ترین نے 32 سال تک جعلی تقررنامے پر پولیس افسر بن کر سرکاری مراعات لیں ، جن کی بھرتی اسلام آباد پولیس سے ہوئی اور بعد میں انہیں سندھ ٹرانسفر کردیا گیا ۔جس کے بعد بطور ایس پی صوبہ سندھ کے کئی شہروں میں پوسٹنگ رہی ، عدالتی احکامات کے بعد آؤٹ آف ٹرن ترقی واپس ہوئی تو اعجاز ترین انسپکٹر بن گیا ، بطور انسپکٹر کئی تھانوں میں ایس ایچ او بنا رہا تاہم سنیارٹی کے لیے کی گئی اپیل کی جانچ پڑتال کے دوران جعلی تقرر نامے کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔

About admin

Check Also

چینی کی فی کلو قیمت میں ”60 ”روپے کلو کمی اب کتنےروپے فی کلو ہو گئی–؟ تاریخی خوشخبری آ گئی

مقامی شوگر ملوں سے ترسیل کے آغاز کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں” …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com