Home / اہم خبریں / حکومت کا مارکیٹیں بند کرنے کافیصلہ۔۔ کون کون سے شہروں میں بازار بندہونےوالےہیں؟عوام کیلئے بری خبر

حکومت کا مارکیٹیں بند کرنے کافیصلہ۔۔ کون کون سے شہروں میں بازار بندہونےوالےہیں؟عوام کیلئے بری خبر

(نیوز ڈیسک ) عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاوَ کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کا پھیلاوَ روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے طور پر ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ ، اتوارکو ناصرف مارکیٹیں

بلکہ ریسٹورنٹس بھی بند رہیں گے ، تاہم اشیائےخورونوش کی دکانیں،میڈیکل اسٹورزکھولنےکی اجازت ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ شہر میں رات 10 بجے کے بعد آؤٹ ڈورڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی۔ دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث سخت پانددیوں کا عندیہ دے دیا ، وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح 8فیصد تک پہنچ چکی ہے اور تمام بڑے شہروں میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے بڑھ چکی ہے،این سی او سی نے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ این سی او سی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ، ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو سخت اقدمات اٹھانے پر مجبور ہوں گے ، ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو کاروبار بند اور معاشی سرگرمیاں محدود ہو سکتی ہیں۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہم سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوں گے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کووڈ مثبت کیسز میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے باعث ہسپتال میں روزانہ داخلے اور اہم نگہداشت میں رہنے والے افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، براہ کرم بہت محتاط رہیں کیوں کہ نیا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور زیادہ مہلک ہوتا ہے۔

About admin

Check Also

چینی کمپنی نے فیصل آباد میں پری فیبریکیٹڈ گھر بنانا شرو ع کردئیے ، پانچ مرلے کا گھر کتنے لاکھ روپے میں تعمیر ہو گا اور خصوصیات کیا ہونگی ؟ سستا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے بتا یا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com