Breaking News
Home / اہم خبریں / مرجھائے چہرے کھل اُٹھے! چین کاپاکستانیوں کیلئے بڑا تحفہ ،ہرطرف خوشیاں ہی خوشیاں

مرجھائے چہرے کھل اُٹھے! چین کاپاکستانیوں کیلئے بڑا تحفہ ،ہرطرف خوشیاں ہی خوشیاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین جو کہ پاکستان کا ہمسایہ اور ایک مخلص دوست ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں اب پاکستان کے ساتھ مثالی دوستی کے پیش نظر چین نے 31 مارچ تک پاکستان کو مزید ویکسین ڈوزز تحفتاً بھجوانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ ویکسین کے حصول کے لیے 100 سے زیادہ ممالک رابطہ کر چکے ہیں، تاہم پاکستان سے مثالی دوستی نبھاتے ہوئے ترجیحی بنیاد پر ویکسین مہیا کریں گے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کو اکتیس مارچ تک مزید ویکسین ڈوزز تحفتاً بھجوا دے گا۔ آج پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزرائے خارجہ نے کرونا صورت حال، دو طرفہ تعلقات باہمی دل چسپی کے امور اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود نے چینی قیادت کی وزیر اعظم کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا، اور کہا کرونا وبا میں چین نے جس طرح پاکستان کی معاونت کی وہ فقید المثال ہے۔ وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو پاکستان میں ویکسی نیشن کی صورت حال سے آگاہ کیا، اور کہا پاکستان نے شہریوں کو کرونا سے محفوظ بنانے کے لیے ویکسی نیشن کا منصوبہ تشکیل دیا ہے، اس جامع منصوبے کی تشکیل کے لیے جلد ویکسین کی مزید ڈوز درکار ہوں گی۔ وزیر خارجہ نے تحفتاً کرونا ویکسین بھجوانے پر چینی قیادت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

Share

About admin

Check Also

عمران خان نے اپنا بنی گالہ اور زمان پارک والا گھر کس کو دینے کا اعلان کر دیا؟ تنقید کرنے والے منہ چھپانے پر مجبور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کی پاکستان میں دو رہائش گاہیں ہیں جن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com