Home / اہم خبریں / برقعہ غیر انسانی اور شیطانی لباس ہے، بی جے پی کے وزیر کا بھارت میں برقعہ پر پابندی کا مطالبہ

برقعہ غیر انسانی اور شیطانی لباس ہے، بی جے پی کے وزیر کا بھارت میں برقعہ پر پابندی کا مطالبہ

اتر پردیش(این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر نے ملک میں برقعہ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر پارلیمانی امور و دیہی ترقی آنند سواروپ شکلا نے برقعہ کو غیر انسانی اور شیطانی لباس قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیشتر اسلامی ممالک برقعہ پر پابندی عائد کر چکے ہیں

لہذا پورے ملک میں اس پر پابندی ہونی چاہیے۔بھارتی وزیر نے مساجد میں آذان سے متعلق بھی غیر مناسب زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ لاؤڈ اسپیکرز کی وجہ سے نہ صرف آس پاس کے تعلیمی اداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ مجھے بھی عبادت اور دیگر کاموں کے دوران پریشانی ہوتی ہے۔

About admin

Check Also

فارن فنڈنگ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com