Breaking News
Home / اہم خبریں / ’’ مریم تو زرداری کو کسی صورت والد سے کم درجہ دینے کو تیار نہ تھیں، مگر۔۔۔۔‘‘ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر کامران خان کا ناقابلِ یقین رد عمل

’’ مریم تو زرداری کو کسی صورت والد سے کم درجہ دینے کو تیار نہ تھیں، مگر۔۔۔۔‘‘ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر کامران خان کا ناقابلِ یقین رد عمل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ ان کے بار بار سمجھانے کے باوجود مریم بی بی آصف زرداری کو کسی صورت والد سے کم درجہ دینے کو تیار نہیں تھیں۔ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا کہ ’ آخر ہوگیا پی ڈی ایم کا دھڑن تختہ۔

فضل الرحمان نے مریم بی بی کو ایک فون بھی نہ کیا۔ زرداری نے گیلانی کو قائد حزب اختلاف بنا دیا۔ اس خاکسار نے بھی بار بار سمجھایا ، بیچاری مریم بی بی زرداری صاحب کو کسی صورت والد سے کم درجہ دینے کو تیار نہ تھیں، شاہد خاقان اپنے گھر اجلاس کی کہانی سناتے نہ تھکے۔‘خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 30 سینیٹرز کی حمایت کے ساتھ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار اعظم نذیر تارڑ صرف 21 سینیٹرز کے ووٹ حاصل کر پائے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علما اسلام غیر جانبدار رہی۔ دوسری جانب سنیئر اینکر پرسن روف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے چار سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں نے سینیٹ کی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے لالچ میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دئیے ہیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دلاور خان سمیت دیگر چار سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کو ووٹ دیا تھا اب انہوں نے یوسف رضا گیلانی کوووٹ دیا ہے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔ان چاروں سینیٹرز کو ہاؤس کی کمیٹی بھی دی جائے گی۔

Share

About admin

Check Also

عمران خان نے اپنا بنی گالہ اور زمان پارک والا گھر کس کو دینے کا اعلان کر دیا؟ تنقید کرنے والے منہ چھپانے پر مجبور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کی پاکستان میں دو رہائش گاہیں ہیں جن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com