لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کے گینگ کی فلمی کاروائی ۔۔۔ شادی میں آئے مہمانوں کو لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں بچوں کے گینگ نے فلمی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سونا چوری کر لیا۔لاہور کے علاقے سبزہ زار میں شادی کی ایک تقریب میں بچوں کے ایک گینگ نے مہمانوں کو لوٹ لیا
چور بچوں نے مہمانوں کو نہ صرف نقد رقم بلکہ زیورات سے بھی محروم کر دیا۔رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں منظم بچوں کا گینگ تیار ہو کر داخل ہوا تھا، گینگ نے نہایت شاطرانہ انداز میں مہمانوں کو نشانہ بنایا اور مجموعی طور پر 21 تولہ سونا اور ایک لاکھ نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے۔شادی میں شریک متاثرین نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ انھیں تقریب میں لوٹا گیا۔چور بچوں نے مہمانوں کو نہ صرف نقد رقم بلکہ زیورات سے بھی محروم کر دیا۔رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں منظم بچوں کا گینگ تیار ہو کر داخل ہوا تھا، گینگ نے نہایت شاطرانہ انداز میں مہمانوں کو نشانہ بنایا اور مجموعی طور پر 21 تولہ سونا اور ایک لاکھ نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے۔شادی میں شریک متاثرین نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ انھیں تقریب میں لوٹا گیا۔اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ۔۔ دو روز سے بخار میں مبتلا ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیموکرٹیک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہوگئی ۔ذرائع جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن دو روز سے بخار میں مبتلا ہیں ،مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رائشگاہ پر موجود ہیں۔ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی نیگٹیو ہے،مولانا فضل الرحمن نے طبعیت ناسازی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں، سربراہ پی ڈی ایم کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔