Breaking News
Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز:(ن )لیگ کو شدید دھچکا۔۔۔!!! اہم ترین رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

بریکنگ نیوز:(ن )لیگ کو شدید دھچکا۔۔۔!!! اہم ترین رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ جب کسی پر مشکل وقت آتا ہے تو سایہ بھی ساتھ چھوڑ دیتا ہے ۔ اب مسلم لیگ ن اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے جس کی وجہ سے پارٹی کے کچھ رہنما دوسری سیاسی جماعتوں خاص کر تحریک انصاف کی جانب اُڑان بھر رہے ہیں۔

ایسے ہی اب ن لیگ کے ایک اور رہنما نے تحریک انصاف سے ہاتھ ملا  لیا ہے۔ ن لیگ کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وفد نے ن لیگ کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا تنویر الحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ مولانا تنویر الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ اللہ نے عمران خان کوکرپشن سے پاک رکھا، اور سب سے بڑی بات کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں ناموسِ رسالت کے لئے آواز اٹھائی، عمران خان ایک قدم اٹھائیں گے ہم دو تین قدم بڑھائیں گے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔واضح رہے کہ مولانا تنویر الحق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر رہ چکے ہیں، انہوں نے 2018 میں لیگی رہنما مشاہد حسین کے ساتھ ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور کہا تھا کہ ایم کیو ایم سے اختلاف کی وجہ سے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی بلکہ قومی سطح پر سیاست کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔

Share

About admin

Check Also

’’ ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔۔‘‘ شہباز شریف کی ضمانت ابھی تک کیوں نہیں ہو رہی ؟ اعتزاز احسن نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر وکیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com