Breaking News
Home / پاکستان / اچھا تو یہ بات تھی ۔۔۔!!!عبدالحفیظ شیخ کو کیوں ہٹایا گیا؟ حکومتی موقف سامنے آگیا

اچھا تو یہ بات تھی ۔۔۔!!!عبدالحفیظ شیخ کو کیوں ہٹایا گیا؟ حکومتی موقف سامنے آگیا

اچھا تو یہ بات تھی ۔۔۔!!!عبدالحفیظ شیخ کو کیوں ہٹایا گیا؟ حکومتی موقف سامنے آگیا۔۔۔۔اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیرا طلاعات شبلی فراز نے تصدیق کی ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو

تبدیل کردیا گیا ہے انکو مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نئی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے،وزارتوں کے حوالے سے حتمی چیزیں کل تک سامنے آجائیں گی۔حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حماد اظہر کو ٹاسک دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے فنانس کے حوالے سے نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔ حفیظ شیخ کے مستقبل کے حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے کچھ علم نہیں مگر وہ وزیر نہیں رہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزیر خزانہ بننے کو افواہ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ میرے وزیرخزانہ بننے سے متعلق افواہ ہوگی، حفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر کو وزیرخزانہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے وزیرخزانہ حفیظ شیخ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حفیظ شیخ سے وزیر خزانہ کو عہدہ واپس لیا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ ندیم بابر سے عہدہ واپس لیے جانے کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے یہ وزیراعظم عمران خان کا دوسرا بڑا فیصلہ ہے۔ حفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔وزیراعظم حماد اظہر کی کارکردگی سے خوش ہیں اسی لیے انہیں وزیر خزانہ بنانت کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔ فیصل جاوید خان اور فرخ حبیب کو اہم وزارتیں سونپی جانے کا بھی امکان ہے۔ جبکہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے اور وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ وفاقی کابینہ میں تبدیل کے حوالے سے چند دن پہلے بھی اہم خبر سامنے آئی تھی، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان نے بعض وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جب کہ کابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزیر خزانہ بننے کو افواہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے وزیرخزانہ بننے سے متعلق افواہ ہوگی، حفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر کو وزیرخزانہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

About admin

Check Also

پاکستانیوں کا انتظار ختم ۔۔۔ 12ربیع الاول کو کون سا اہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com