Breaking News
Home / آرٹیکلز / حسن نثار نے کس مشہور خاندان کی تعریف کر ڈالی ؟

حسن نثار نے کس مشہور خاندان کی تعریف کر ڈالی ؟

کراچی (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ بھٹو خاندان اور شریف خاندان میں زمین آسمان کا فرق ہے ، بینظیر بھٹو نے اپنی ناگہانی موت سے پہلے اس کا اعلان کردیا تھا لیکن اس شیر کی بچی نے میدان نہیں چھوڑا، اس کے مقابلہ میں شریف خاندان والے کبھی جدہ تو کبھی

لندن بھاگتے ہیں۔وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ بلاول بھٹو نے لاہور کے ایک خاندان کے سلیکٹڈ ہونے کی تاریخی حقیقت بیان کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے تاریخ کے بجائے جنرل ضیاء الحق کے ہاتھوں دنیا سے رخصت ہونا پسند کیا، یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی کوئی بات نہیں، شریف خاندان والے کبھی جدہ تو کبھی لندن بھاگتے ہیں۔۔ بینظیر بھٹو کے دادا سرشاہنواز بھٹو جونا گڑھ کے دیوان تھے، تقسیم برصغیر کے وقت انہوں نے اپنے اہلخانہ خاص طور پر خواتین میں موت کی دوا تقسیم کی کہ اگر خدانخواستہ کوئی اونچ نیچ ہوجائے تو سب خواتین یہ کھالیں اور موت کو سینے سے لگا لیں ۔ نواز شریف کا تقریباً پورا خاندان باہر ہے ، پاکستان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سیاست کی قیمت ادا کررہے ہیں، ن لیگ والے تاجر ہیں یہ ٹیپو سلطان پر تو ہنستے ہوں گے جو کہتا تھا کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سال کی زندگی سے بہتر ہے۔ نیب کی طرف سے مریم نواز کی پیشی ملتوی کرنے پر حسن نثار نے کہا کہ شریف خاندان سرکاری عہدیداروں کو ذاتی ملازموں کی طرح استعمال کرتا رہا ہے، نیب کے باہر رینجرز کھڑی ہوں تو دیکھتے ہیں کون وہاں جاکر بدامنی اور حتجاج کرتا ہے۔

About admin

Check Also

ایک شخص کی بیوی نیک تھی

ایک شخص گھر آیا تو اس کی بیوی نےکہا :۔ “ہمارے غسل خانے کے پاس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com