Breaking News
Home / پاکستان / مولانا فضل الرحمان کی صحت نے وفا نہیں کی پاکستانیوں کے لیے انتہائی افسوسناک خبر

مولانا فضل الرحمان کی صحت نے وفا نہیں کی پاکستانیوں کے لیے انتہائی افسوسناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جان ہے تو جہان ہے یہ کہاوت تو ہر کسی نے سن رکھی ہو گی اب مولانا فضل الرحمان کی صحت نے وفا نہیں کی، پاکستانیوں کے لیے اب تک کی انتہائی افسوسناک خبر آ گئی۔۔۔۔ پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت کافی حد تک ناساز ہوگئی ہے۔

ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر ہیں۔ذرائع جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے طبعیت ناسازی پر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سے چار دن کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز شریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے ۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ترجمان(ن) لیگ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے، لیکن مریم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ گئیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت بھی ناساز ہے، وہ 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر ہیں۔

Share

About admin

Check Also

بزدار سرکار سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں پیچھے نہ رہی 9 ماہ میں تشہیری مہم پر 65 کروڑ روپے کے اخراجات

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران مختلف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com