Breaking News
Home / کاروبار / ہونڈا کمپنی نے ایک بار پھر موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا، نئی ریٹس لسٹ جاری

ہونڈا کمپنی نے ایک بار پھر موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا، نئی ریٹس لسٹ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ہونڈا کمپنی نے رواں سال تیسری بار موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔سما نیوز کے مطابق یکم اپریل سے سی ڈی 70، سی بی 150 ایف سمیت موٹرسائیکلیں دو ہزار روپے تک مہنگی ملیں گی۔کمپنی اس سے قبل رواں سال جنوری میں 3 ہزار اور فروری میں 3400 روپے تک کا اضافہ کرچکی ہے۔

قیمتوں میں نئے اضافے سے اٹلس ہونڈا کی سی بی 150 ایف 2 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہوگئی جبکہ سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی سی ڈی 70 کی قیمت میں بھی ایک ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کے نرخ 82 ہزار 900 روپے ہوگئے۔ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھا کر 88 ہزار 900، پرائیڈر 100 سی سی کے نرخ ایک ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 500 مقرر کئے گئے ہیں۔سی جی 125، سی جی 125 ایس۔ایس ای اور سی بی 125 ایف۔ایس ای کی قیمتوں میں بھی 1600 روپے اضافہ کردیا، جس کے بعد ان کے نرخ بالترتیب ایک لاکھ 36 ہزار 50، ایک لاکھ 64 ہزار 500 اور ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے ہوگئے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

اگر آپ کے پاس یہ ایک روپے کا سکہ ہے تو آپ ابھی کروڑ پتی بن سکتےہیں ، مگر کیسے ؟بڑا اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ اس دنیا میں کوئی چیز بیکار نہیں ہے اگر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com