Breaking News
Home / Other / اداکار کا بیان سامنے آگیا

اداکار کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دہلی میں دو گروپوں کے درمیان ہونے و الے تصادم اور اس میں اجے دیوگن کی موجود گی کی افواہوں سے متعلق بالی وڈ اداکار کا واضح بیان سامنے آگیا۔گزشتہ ہفتے دہلی میں واقع ایک کلب کے باہر دوگروپوں میں جھگڑے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے

وائرل ہوئی جس سے متعلق مداحوں کا کہنا تھا کہ جھگڑنے والے گروپ میں موجود ایک شخص کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی اداکار اجے دیوگن تھے۔ بھارتی نیوز چینل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چلنے والی ایک جھگڑے کی ویڈیو سے متعلق صارفین کی قیاس آرائیاں ہیں کہ اس میں جس شخص کو مارا پیٹا جارہا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ اجے دیوگن ہیں۔تاہم اب اس حوالے سے اداکار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ میرے کچھ ہم شکل مشکل میں پڑگئے ہیں، مجھے اس حوالے سے فکر مند کالز موصول ہوئی ہیں۔ اجے دیوگن نے مزید لکھا میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے کہیں بھی سفر نہیں کیا ہے، مجھ سے متعلق کسی بھی جھگڑے کی خبریں بے بنیاد ہی ۔اس سے قبل اجے دیوگن کی ٹیم کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آچکا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اداکار نے گزشتہ 14 ماہ سے دہلی کا سفر نہیں کیا ہے۔

About admin

Check Also

نوبیاہتی دلہن کا شوہر بھیڑیا بن گیا دبئی لے جا کر جسم فروشی کراتا رہا،متاثرہ لڑکی واپس کیسے پاکستان پہنچی؟تفصیلات پڑھ کر آپکی روح بھی کانپ اٹھے گی

شیخوپورہ(آن لائن)تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے علاقہ سالار بھٹیاں کے رہائشی آصف اللہ کی بیٹی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com