Breaking News
Home / اہم خبریں / رمضان میں مساجد کھلی رہیں گی اور تراویح بھی ہوں گی؟ علامہ طاہر اشرفی نےحتمی اعلان کردیا

رمضان میں مساجد کھلی رہیں گی اور تراویح بھی ہوں گی؟ علامہ طاہر اشرفی نےحتمی اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد کھلی رہیں گی اور تراویح بھی ہوں گی۔ گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس سال کورونا کی وجہ سے
کوئی بھی مسجد بند نہیں کی جائے گی لیکن احتیاطی تدابیر پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل مساجد میں ہی ہوا ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں پاگل پن ہیں،مخیر حضرات خرید کر مستحق لوگوں کو ویکسین لگوائیں۔یاد رہےکہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 10.8 فیصد رہی۔

About admin

Check Also

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 11 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان! حکومت چاہتے ہوئے بھی اس اضافے کو کیوں نہیں روک سکتی؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com