Breaking News
Home / Other / سوشل میڈیا پر خود سے منسوب 7 کروڑ کی مہنگی گاڑی کی تصویر، مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

سوشل میڈیا پر خود سے منسوب 7 کروڑ کی مہنگی گاڑی کی تصویر، مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا طارق جمیل کا سوشل میڈیا پر خود سے منسوب 7 کروڑ کی مہنگی گاڑی کی تصویرپر ردعمل سامنے آ گیا، گزشتہ دو روز سے مولانا طارق جمیل کے نام سے قیمتی گاڑی کی تصویر وائرل ہے جس پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کرنے میں مصروف ہیں، تصویر پر منفی تبصرے بھی سامنے آئے ہیں، سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے مولانا طارق جمیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو سادگی کا درس دیتے ہیں لیکن خود اتنی مہنگی گاڑیوں

میں گھومتے ہیں۔اس تصویر پر کچھ صارفین کا ردعمل معروف سکالر کے حق میں تھا، اس سارے معاملے پر مولانا طارق جمیل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر مجھ سے منسوب کر کے پھیلائی جا رہی ہے حقیقت میں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور یہ بالکل بے بنیاد ہے، اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حق اور سچ کی طرف رہنمائی فرمائے اور ہمیں جھوٹ پھیلانے سے محفوظ رکھے۔

About admin

Check Also

“پہلے بالی ووڈ والوں کو اتنی کنواری ہیروئن چاہیے ہوتی تھی جس نے کبھی بوسہ بھی نہ لیا ہو” ماہیما چوہدری فلم انڈسٹری میں تبدیلی پر بول پڑیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ماہیما چوہدری کا کہنا ہے کہ اب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com