Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ

شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ

شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ لیکن شادی کی تاریخ قریب آئی تو ایسا کام ہوگیا کہ آنکھوں میں خواب سجائے دلہن کو رونا آگیا

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک دولہا دلہن نے کئی ماہ قبل اپنی شادی کے لیے ایک ہوٹل میں بکنگ کی لیکن جب شادی کی تاریخ قریب آئی تو ہوٹل والوں نے ایسا کام کر ڈالا کہ اس جوڑے کی ساری منصوبہ بندی پر پانی پھیر کر ان کی خوشی غارت کر ڈالی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 27سالہ شارلٹ میگھ اور اس کا پارٹنر ایڈم سمپسن اس نارتھ سٹافرڈ ہوٹل میں شادی کرنے والے تھے اور انہوں نے ہوٹل کو 500پاﺅنڈ کی رقم بھی پیشگی ادا کر رکھی تھی لیکن جب شادی قریب آئی تو معلوم ہوا کہ ہوٹل نے شادی کی تاریخ پر ہی ہوٹل ڈانس کے ایک مقابلے کے لیے بک کر دیا ہے۔ کڈزگروو کی رہائشی شارلٹ اور ایڈم کو جب معلوم ہوا کہ ان کی شادی کی تاریخ پر ہوٹل ڈانس کے مقابلے کے لیے بک ہو چکا ہے تو شارلٹ اس قدر غمگین ہوئی کہ جذبات پر قابو نہ رکھ پائی اور روپڑی۔ شارلٹ کا کہنا تھا کہ ”میں ہوٹل کو 500پاﺅنڈ پیشگی ادا کر چکی تھی، ہم نے فوٹوگرافر اور دیگر لوگوں کو بھی بک کر لیا تھا لیکن اب ہوٹل والے کہہ رہے ہیں کہ اس تاریخ پر ہوٹل خالی نہیں ہے۔ ہم تمام تیاریاں کر چکے ہیں لیکن اب ہمارے پاس شادی کرنے کے لیے جگہ ہی نہیں ہے۔“

Share

About admin

Check Also

مجھے مزا نہیں آیااس لیےمیری ایک اور شادی کروا دیں 151 بچوں اور 16 بیویوں کے شوہر نے انوکھی خواہش ظاہر کردی

میں کوئی نوکری نہیں کرتا کیونکہ میری سب سے بڑی ڈیوٹی اپنی16بیویوں کا خیال رکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com