Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / چوری کرنے کی نیت سے آئے چور نے ایسا کیا دیکھ لیا کہ اسے دِل کا دورہ پڑ گیا؟

چوری کرنے کی نیت سے آئے چور نے ایسا کیا دیکھ لیا کہ اسے دِل کا دورہ پڑ گیا؟

کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ چوری کرنے آئے چور کو دل کا دورہ پڑ گیا ہو؟ جی ہاں ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بجنور کے علاقے کوتوال دیہات میں ہوا۔تفصیلات کے مطابق اس علاقے میں دو چوروں نے ایک پبلک سروس سینٹر میں چوری کی اور خلاف توقع ان کے ہاتھ سات لاکھ روپے کی

بڑی رقم لگ گئی جس پر ایک چور کو خوشی کے مارے دل کا دورہ پڑ گیا اور چوری کی تمام رقم اس کے علاج پر ہی خرچ ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ایک چور کا سراغ لگایا گیا اور اسے گرفتار کر کے جب تفتیش کی گئی تو اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے ساتھی چور کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کر دیا۔ملزم نے بتایا کہ اتنی ساری رقم دیکھ کر اس کے ساتھی کو دل کا دورہ پڑا جسے اس نے فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا اور چوری کی لگ بھگ تمام رقم اس کے علاج پر خرچ ہوگئی۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی شناخت اعجاز اور نوشاد کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 30 برس ہیں اور دونوں کا تعلق علی پور سے ہے۔واضح رہے ان ملزمان کے خلاف کئی دیگر مقدمات بھی درج ہیں۔

Share

About admin

Check Also

کروڑوں روپے کی لاٹری جیتنے والے عمر رسیدہ میاں بیوی

کروڑوں روپے کی لاٹری جیتنے والے عمر رسیدہ میاں بیوی نے ایسا اعلان کردیا کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com