Breaking News
Home / اہم خبریں / رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا یا نہیں؟ وزیر تعلیم نے بتا دیا

رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا یا نہیں؟ وزیر تعلیم نے بتا دیا

رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا یا نہیں؟ وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتا دیا۔۔۔۔اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر تعلیم

شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کو رمضان المبارک کے دوران  بند رکھنے کے حوالے سے وائرل ہونے والی خبر کی تردید کردی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو رمضان المبارک کے دوران بند رکھنے کی کوئی تجویز نہیں دی گئی اور اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔خیال رہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک خبر وائرل ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم نے رمضان المبارک میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز دی ہے جس پر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تمام وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر تعلیم پنجاب نے مخالفت کردی ہے۔ وائرل ہونے والی خبر میں مزید کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ 7 اپریل کو ہوگا۔تاہم اب تحریک انصاف حکومت کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کو رمضان المبارک کے دوران  بند رکھنے کے حوالے سے وائرل ہونے والی اس خبر کی تردید کردی ہے۔

About admin

Check Also

سابق صدر کو ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

سابق صدر کو ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا جارجیا کے سابق صدر میخائل ساکاآشویلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com