Home / پاکستان / اگر ن لیگ باز نہ آئی اور آصف زرداری نے سب بتا دیا تو ن لیگ کو بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔۔۔!!! تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

اگر ن لیگ باز نہ آئی اور آصف زرداری نے سب بتا دیا تو ن لیگ کو بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔۔۔!!! تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کے باہر جانے کے لیے ڈیل کس نے کی یہ سب آصف زرداری کو معلوم ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

 

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہاکہ کس بندے نے نواز شریف کی جعلی بیماری کا بہانہ بنا کر انہیں باہر بھیجا، ڈیل کہا ہوئی، کیسے ہوئی یہ سب آصف زرداری جانتے ہیں، ن لیگ اگر ن لیگ باز نہ آئی اور آصف زرداری نے سب بتا دیا تو ن لیگ کو بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی ن لیگ کو سلیکٹڈ قرار دے دیا ہے، جس سے دونوں پی ڈی ایم اتحاد ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے نواز شریف الزام عائد کیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر کے باہر گئے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت بھی ن لیگ کی ڈیل چل رہی ہے، ملاقاتیں چل رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیاڈیل کی ہے ہمارے دل میں بہت سے راز ہیں ن لیگ اب بھی ڈیل کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کیاڈیل کی سب پتہ ہے ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیا ڈیل کی ہے یہ سینیٹ میں 27سینیٹر کے گروپ کوبھی واپس لینےکیلئےتیارہیں ہم نہیں چاہتے پی ڈی ایم سے علیحدگی کااعلان کریں۔

About admin

Check Also

عمران خان آؤٹ، بلاول بھٹو اِن! آنے والے انتخابات میں کیا ہونے والا ہے؟ پیشگوئی کر دی گئی

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com