Breaking News
Home / اہم خبریں / پی ڈی ایم کو زوردار جھٹکا! پیپلز پارٹی سے پہلے ہی اہم ترین جماعت نے راہیں جُدا کر لیں

پی ڈی ایم کو زوردار جھٹکا! پیپلز پارٹی سے پہلے ہی اہم ترین جماعت نے راہیں جُدا کر لیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس پر پیپلز پارٹی نے جواب دینے سے انکار کر دیا ۔ پیپلز پارٹی نے وضاحت نہ کی تو تحریک کامستقبل کیا ہوگا؟پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں، استعفے نہ دینے کے بعد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی سے ووٹ لینے پر پی ڈی ایم میں شامل 8 دیگر جماعتیں پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں۔

پی ڈی ایم کی جانب سے بھجوائے جانے والے نوٹس پر پیپلز پارٹی نے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کرکے کسی قسم کا بھی جواب دینے سے انکار کر دیاہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جواب نہ دیئے جانے کے ردعمل پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اتحاد کا فیصلہ توڑا ہے ، جواب تو دینا پڑےگا۔پی ڈی ایم کے نائب صدر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک تحریک کا نام ہے، پیپلز پارٹی نہ بھی ہوئی تو تحریک جاری رہے گی۔ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے باپ سے ووٹ نہیں لیے۔ دلاور خان کا تعلق ن لیگ سے تھا۔ شکایات پر بات آئی تو شکوے ہمیں بھی بہت ہیں، ن لیگ نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر سینٹ الیکشن لڑا۔ جبکہ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس پر عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن کے اتحاد سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن اتحاد کی طرف سے شوکاز نوٹس ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اس کے پیش نظر پی ڈی ایم سے اپنا راستہ الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، عوامی نیشنل پارٹی کچھ دیر میں پشاور میں اہم پریس کانفرنس کرنے جارہی ہے جس میں وہ اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کریں گے۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کا کہنا تھا کہ اے این پی نے پی ڈی ایم کو چھوڑنے کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا ہے ۔

About admin

Check Also

نہ کم نہ زیادہ ، ہر پاکستانی کو 20 ہزار روپے دیے جائیں، حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان حکومت نے صنعتی مزدوروں کی ماہانہ اجرت 20 ہزار کرنے کا حکم دیتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com