Breaking News
Home / اہم خبریں / پاکستانی تیاری کر لیں!!مئی ، جون میں کیا ہونیوالاہے؟پاکستانیوں کےلیے بڑی بری خبر

پاکستانی تیاری کر لیں!!مئی ، جون میں کیا ہونیوالاہے؟پاکستانیوں کےلیے بڑی بری خبر

اسلام آباد.. شہباز رانا نے کہا کہ پاکستان جو اقدامات کرنے جا رہاہے کیا اسے خود کرنے چاہیے تھے یا اس کیلیے آئی ایم ایف کی چھتری ہی ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وہ اقدامات ہیں جو کسی بھی نئی حکومت کو آتے ہی کرلینے چاہئیں، ٹیکس کی اصلاحات پاکستان کا

بہت پرانا مسئلہ ہے کوئی بھی حکومت اسے کرنے کیلیے تیار نہیں ہے، جو بھی سیاسی حکومت آتی ہے وہ ٹیکس ایمنسٹی دیکر نکل جاتی ہے، پی ٹی آئی حکومت جو اسے کرپٹ پریکٹس کہتی تھی اس نے بھی دو اسکیمیں دیں ۔ شہباز رانا نے کہا کہ پاور سیکٹر کے بھی یہی مسائل ہیں، چوری بڑھتی گئی پاور کا اسٹرکچر تباہ ہوگیا کسی نے اس پر توجہ نہین دی ۔ جو بھی سیاسی حکومت آئی اس نے اپنا ووٹ بینک بچانے کیلیے آسان رستہ اپنایا جبکہ ووٹ بینک بھی نہ بچا اور پاکستان کی معیشت بھی تباہ ہوگئی، اس وقت ملک میں جو مختلف بزنس گروپس اور لوگوں کو ٹیکس مراعات دی گئی ہیں اس کا تخمینہ ایف بی آر نے تیس جون 2020کو لگایا تھا اس کی لاگت1050ارب روپے ہے جو ایم ایل ون ریلوے ٹریک منصوبے کی لاگت سے بھی زیادہ ہے، وہ رقم بڑھ کر1384ارب ہوگئی ہے جو آپ کے دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے جن مین سے حکومت 140 ارب ودڈرا کرنے جارہی ہے لیکن اصل کڑوی گولی مئی جون میں آئے گی جب چھ سے سات سو ارب کے ٹیکس لگائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مفاد پرست طبقہ مراعات لے جاتا ہے ۔ کامران یوسف نے کہا کہ70 کے قریب ٹیکس رعایتیں حکومت واپس لینے لگی ہے، ہائیبڑد گاڑیاں بھی شاید مہنگی ہو جائیں ، آئی ایم ایف کی ساری پالیسیاں غلط نہیں ہیں بلکہ بعض معاملات آپ کے معاشی نظام کی زبردست اصلاح بھی کرتا ہے ۔

Share

About admin

Check Also

عمران خان نے اپنا بنی گالہ اور زمان پارک والا گھر کس کو دینے کا اعلان کر دیا؟ تنقید کرنے والے منہ چھپانے پر مجبور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کی پاکستان میں دو رہائش گاہیں ہیں جن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com