Breaking News
Home / Other / نامور اداکارہ نے ساری حقیقت بیان کر دی

نامور اداکارہ نے ساری حقیقت بیان کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ’دیار دل’، ‘عشق بے نام’، ‘حیا کے دامن میں’ اور ‘کچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے خود کوتنگ کرنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے پیغامات کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔

مریم نفیس نے خود کو تنگ کرنے والے شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر بھجوائے گئے پیغامات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔مریم نفیس نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اداکارہ ہیں،اپناجسم بیچنے والی نہیں‘۔اداکارہ نے ملاقات کے عوض پیسوں کی پیش کش کرنے والے مرد کے پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح ایک شخص کے پیغامات انہیں پریشان کر رہا ہے۔ مریم نفیس نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انجان شخص کی جانب سے ملاقات کے عوض پیسوں کی پیش کش کے پیغامات ان کے لئے بہت بڑی پریشانی کا باعث بن رہے ہیں اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسے گھٹیا شخص کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ ان کا کام ہی یہی ہے‘۔اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کوشش کی کہ وہ ایسے نامناسب پیغامات کے جوابات سے منہ موڑ لیں مگر ان کے پاس ان پیغامات کے اسکرین شاٹ شیئر کرنے کے علاوہ کوئی بھی راستہ نہیں تھا۔اداکارہ نے کیپشن میں واضح کیا کہ وہ اداکارہ ہیں، کوئی جسم بیچنے والی عورت نہیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں مذکوہ شخص کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کو واضح طور پر پڑھا جا سکتا ہے۔

Share

About admin

Check Also

میاں بیوی کے تعلقات میں وہ گناہ جسے ہم گناہ نہیں سمجھتے اور اس کام کاٹھکانہ

میاں بیوی کے تعلقات میں کچھ ایسے اعمال ہیں جن کو ہم معمولی سمجھتے ہیں۔جو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com