Home / اہم خبریں / حکومت کی لاہور میں مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کی تیاری‎

حکومت کی لاہور میں مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کی تیاری‎

لاہور (آن لائن)کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی شرح میں اضافے کےبعد محکمہ صحت پنجاب نے شہر میں لاک ڈاؤن میں توسیع اورپابندیوں کوسخت کرنے کی سفارشات تیار کر لیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں انسداد کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کا اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ اضلاع میں جاری جزوی لاک ڈائون کو

مزید وسیع کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں۔محکمہ صحت نے کمیٹی کو لاہور میں 14 روز کے لیے مزید لاک ڈائون لگانے کی سفارشات پیش کیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ لاہور میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع ہو سکتی ہے جبکہ اجلاس میں لاہور کے اندر لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی سفارشات بھی پیش کیں گئیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی کے ممبران نے متفقہ رائے دی کے لاہور کےلاک ڈاؤن میں مزید چودہ روز کا اضافہ کردیا جائے جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ این سی او سی کو یہ سفارشات بھیجنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل حکومت نے گیارہ اپریل تک لاہور کے اندر جزوی لاک ڈاؤن کے احکامات دے رکھے تھے جس میں مارکیٹ چھ بجے بند ،پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش اور شادی حال سمیت اور پارک بند رکھے گئے جبکہ ریسٹورنٹ میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائنگ پہ بھی پابندی عائد کی گئی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم بے پناہ دباؤ کا شکار ہوچکا ہے ۔کورونا کوکنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات کرناہوںگے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےبتایاکہ پنجاب کے پانچ شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح15فیصد سےبڑھ چکی ہےلاہور میں مثبت کیسز کی شرح19فیصد سے تجاوز کرچکی ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے مختص تقریباًتمام وینٹی لیٹرزیر استعمال آچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کورونا مریضوں کیلئے حکومت اپنے تمام تر وسائل استعمال اورممکنہ اقدامات کررہی ہے۔عوام کو احتیاط کرنا ہوگی،صورتحال خطرناک رخ اختیار کررہی ہے ۔ ماسک پہننے سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے ۔گھر سے باہر بغیر ماسک کے آنا خطرے سے خالی نہیں ۔

About admin

Check Also

ایک ایک کر کے سب ساتھ چھوڑنے لگے۔۔۔تحریک انصاف کے ایک اور مضبوط ترین رہنماکا استعفیٰ

حکومت اختلافات کا شکار ہو گئی ، سینئیر وزیر سردار تنویر الیاس کا عہدے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com