Breaking News
Home / Other / کبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔۔۔ 30سال پہلے صوابی سےلاپتہ ہونیوالا شخص اچانک گھرپہنچ گیا، گھر والوں کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہی ، صرف آدھے گھنٹے بعد کیا کہہ کر دوبارہ کہاں چلا گیا؟

کبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔۔۔ 30سال پہلے صوابی سےلاپتہ ہونیوالا شخص اچانک گھرپہنچ گیا، گھر والوں کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہی ، صرف آدھے گھنٹے بعد کیا کہہ کر دوبارہ کہاں چلا گیا؟

صوابی .موضع ڈاگئی ضلع صوابی سے تیس سال قبل پُر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والا شخص اچانک منگل کے روز اپنے گھر پہنچ گیا۔ گھر آمد پر والدین اور رشتہ دار خوشی سے جھوم اُٹھے اور ان کے مر جھائے ہوئے چہروں پر رونق آئی تاہم نصف گھنٹے قیام کے بعد دوبارہ واپس چلا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بیس سالہ اختراج خان سکنہ ڈاگئی اچانک گھر سے لاپتہ ہو چکا تھا جس کی وجہ سے ان کے والدین اور رشتہ دار کافی پریشان تھے۔ ملکبھر میں ان کو تلاش کیا مگر زندہ یا مرنے کا پتہ نہیں

چل سکا اور تیس سال مسلسل منظر سے غائب رہے منگل کے روز اچانک تیس سال بعد پچاس سال کی عمر میں اختراج خان اپنے گھر پہنچے اس موقع پر ان کے والدین اور رشتہ دار وں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اختراج خان نے اپنے گھر میں نصف گھنٹہ قیام کے بعد یہ کہہ کر دوبارہ واپس چلے گئے کہ کراچی میں ان کا کاروبار ہے اور کاروبار کو ختم کرنے کے بعد وہ دوبارہ اپنے گھر واپس آجائیں گے

Share

About admin

Check Also

میاں بیوی کے تعلقات میں وہ گناہ جسے ہم گناہ نہیں سمجھتے اور اس کام کاٹھکانہ

میاں بیوی کے تعلقات میں کچھ ایسے اعمال ہیں جن کو ہم معمولی سمجھتے ہیں۔جو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com