Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / شہر قائد میں چوری کی انوکھی واردات ۔۔۔۔ چور 8 گھنٹے بینک میں کیا کرتے رہیں ؟ انتہائی حیران کن خبر سامنے آگئی

شہر قائد میں چوری کی انوکھی واردات ۔۔۔۔ چور 8 گھنٹے بینک میں کیا کرتے رہیں ؟ انتہائی حیران کن خبر سامنے آگئی

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں چوری کی انوکھی واردات ۔۔۔ چور 8 گھنٹے بینک میں کیا کرتے رہیں ؟ انتہائی حیران کن خبر سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے سخی حسن چورنگی کے قریب واقع نجی بینک میں نامعلوم ملزمان درجنوں لاکرز سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگئے۔ سخی حسن چورنگی کے قریب واقع نجی بینک میں نقب زنی کی واردات ہوئی، چار مشتبہ چور رات کے 9 بجے بینک میں داخل ہوئے

اور صبح پانچ بجے تک بلا خوف لوٹ مار کرتے رہے۔ملزمان نے بینک میں موجود 34 لاکرز کو ویلڈنگ کٹر مشین سے کاٹا اور اُن میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا سامان، نقدی، طلائی زیورات سمیت قیمتی چیزیں لے کر باآسانی فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے رات گئے بینک میں داخل ہوئے اور 8 گھنٹے واردات کی، بینک میں گُھسنے والے ملزمان کی تعداد 4 سے 5 تھی، اور وہ ویلڈنگ کٹر مشین ساتھ لائے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے درجنوں لاکرز کاٹے اور جن میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود تھا۔ پولیس نے بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق لاکرز سے چوری ہونے والے سامان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔سیکیورٹی گارڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ رات کا کھانا کھانے باہر گیا تھا، جب وہ واپس آیا تو بینک کا دروازہ کھلا ہوا تھا، اندر داخل ہونے کے بعد مسلح شخص نے اُس سے اسلحہ چھیننے کے بعد دونوں کو یرغمال بنا کر کونے میں بیٹھا دیا تھا۔

About admin

Check Also

””لاہو میں اپنے شوہر کے شاگرد پر فدا ہونیوالی خاتون نے گھر بیٹھے چن چڑھا دیا ، جس نے سنا توبہ کرنے لگا““

اسلام آباد(نیوز دیسک) لاہور انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے شہری انتظار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com