Breaking News
Home / اہم خبریں / ایک اور بڑی غلطی ؟؟؟حکومت نے احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا

ایک اور بڑی غلطی ؟؟؟حکومت نے احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور راستے کھلوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں، جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں چوبیس گھنٹے کے لئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور،چیف کمشنر،آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی۔وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور راستے کھلوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں چوبیس گھنٹے کے لئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔

Share

About admin

Check Also

بجٹ میں بڑی خوشخبریاں، تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ 25فیصد الائونس بھی دیا جائیگا، ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق تفصیلات تو ابھی سامنے آئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے بجٹ میں 25 فیصد الاؤنس کے ساتھ مزید تنخواہیں بڑھانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com