Breaking News
Home / کھیل / بابر اعظم کی شاندار سینچری، پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا‎

بابر اعظم کی شاندار سینچری، پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت 4 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے 204 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر ہنستے کھیلتے ہوئے عبور کر لیا۔تفصیلات کے مطابق204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کیا۔

دنیا نیوز کے مطابق دونوں نے آغاز سے ہی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی، اس طرح وہ پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی میں سنچری بنانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کی طرف سے اوپنر احمد شہزاد، محمد رضوان ٹی ٹونٹی میں سنچریاں بنا چکے ہیں۔دوسری طرف بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ اوپننگ پارٹنر شپ بنانے کا بھی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 197 رنز کی پارٹنر شپ بنی، بابر اعظم 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ولیم نے وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے 204 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر ہنستے کھیلتے ہوئے عبور کر لیا۔ محمد رضوان نے 73 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ ولیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

About admin

Check Also

فائنل میں شکست! قوم کی امیدوں پر پورا نہ اترنے پر ارشد ندیم نے بڑا قدم اُٹھا لیا

ٹوکیو(ویب ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں پاکستان کی جانب سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com