Home / اہم خبریں / انا للہ وانا الیہ راجعون! سہیل احمد عزیزی کے گھر سے افسوسناک خبر

انا للہ وانا الیہ راجعون! سہیل احمد عزیزی کے گھر سے افسوسناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سہیل احمد عرف عزیزی سے کون واقف نہیں ہے وہ حسب حال پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں اس کے علاوہ وہ سٹیج ڈراموں میں بھی اپنے جوہر دکھاتے ہیں تاہم اب اُن کے گھر سے افسوس ناک خبر آگئی ہے معروف ادیب پروفیسر جنید اکرم انتقال کرگئے ۔

پروفیسر جنید اکرم سہیل احمدعزیزی کے بھائی اور بابائے پنجابی ڈاکٹر فقیر محمد کے نواسے تھے۔جنیداکرم کی نمازجنازہ دوپہر سواایک بجے ماڈل ٹاؤن اے بلاک مسجدمیں اداکی جائے گی۔مرحوم چارکتابوں کے مصنف تھے ،پنجاب یونیورسٹی کے پنجابی ڈیپارٹمنٹ میں ریسرچ سکالر کے طورپر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ پروفیسر جنید اکرم کے انتقال پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابقوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکا سہیل احمد عزیزی کے بھائی پروفیسر جنید اکرم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور سوگورار خاندان سے اظہار ہمدردی بھی کی۔ دوسری جانب اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ وہ قدرتی طور پر رومانوی شخصیت کی مالک ہیں مگر اس کے باوجود وہ فوری طور پر کسی سے محبت نہیں کرتیں۔عروہ حسین نے حال ہی میں واسع چوہدری کے اے آر وائے ٹی وی پر نشر ہونے والے شو ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر بات کی۔پروگرام میں عروہ حسین نے بتایا کہ ان کی پہلی پروڈیوس کردہ فلم ‘ٹچ بٹن‘ مکمل ہے مگر اسے فی الحال ریلیز نہیں کیا جا رہا ہے۔’ ٹچ بٹن‘ میں اداکاری نہ کرنے کے سوال پر عروہ حسین نے کہا کہ انہیں پروڈکشن کا کوئی تجربہ نہیں تھا اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیسے فلم کو پروڈیوس کرتے وقت اداکاری کریں گی۔

About admin

Check Also

ایک ایک کر کے سب ساتھ چھوڑنے لگے۔۔۔تحریک انصاف کے ایک اور مضبوط ترین رہنماکا استعفیٰ

حکومت اختلافات کا شکار ہو گئی ، سینئیر وزیر سردار تنویر الیاس کا عہدے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com