Home / دلچسپ و عجیب / سعودی عرب میں ساڑھے تین کروڑ ریال ٹھگنے والاپاکستانی گروہ گرفتار

سعودی عرب میں ساڑھے تین کروڑ ریال ٹھگنے والاپاکستانی گروہ گرفتار

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ریاض صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان خالد الکریدیس نے کہاہے کہ صوبے کی پولیس نے مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث جرائم پیشہ نیٹ ورکوں کا پتہ چلایا جو تین صوبوں مکہ مکرمہ ، عسیر اور الشرقیہ میں کام کر رہے تھے۔ یہ نیٹ ورک 24 غیر ملکی مقیمین پر مشتمل ہے

اور ان سب کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان افراد کی عمریں 30 سے 50 برس کے درمیان ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ان افراد نے دھوکہ اور جعل سازی کے ذریعے مجموعی طور پر 3.5 کروڑ ریال کی رقم ہتھیا لی۔ اس مقصد کے لیے شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو فرضی دعوئوں پر مشتمل موبائل پیغامات ارسال کر کے انہیں مالی انعامات جیتنے یا بینک معلومات کو اپڈیٹ کرنے کا بولا جاتا تھا۔ معلومات کے حصول کے بعد یہ نو سر باز افراد مالی رقوم ہتھیارنے کی کارروائیوں پر عمل درامد کیا کرتے تھے۔ ان افراد کے پاس سے 73 موبائل فون برآمد ہوئے جو وہ اپنے جرائم کے ارتکاب کے واسطے استعمال میں لاتے تھے۔ علاوہ ازیں 67506 سعودی ریال بھی ضبط کیے گئے۔ تمام افراد کو حراست میں لے کر ضابطے کے تحت ابتدائی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

پچھلے سال لاک ڈائون کے دوران جوڑے کی شادی ٹھیک ایک سال بعدخاتون کے ہاں کتنے بچے پیداہوئے؟ ڈاکٹرز بھی دیکھ کر اچھل پڑے، کوئٹہ میں انوکھا واقعہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ سال لاک ڈائون میں شادی ہوئی، ایک سال بعد کوئٹہ میں خاتون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com