Breaking News
Home / پاکستان / ’’حماد اظہر کو ہٹانے کی وجہ کیا بنی؟ ‘‘ وفاقی کابینہ میں رد و بدل پر حامد میر بھی پھٹ پڑے

’’حماد اظہر کو ہٹانے کی وجہ کیا بنی؟ ‘‘ وفاقی کابینہ میں رد و بدل پر حامد میر بھی پھٹ پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ حماد اظہر تین سال میں تیسرے وزیر خزانہ تھے انہیں وزیر خزانہ بنے تین ہفتے بھی نہ ہوئے تھے کہ انہیں ہٹا کر چوتھا وزیر خزانہ شوکت ترین کو بنا دیا کوئی یہ تو بتا دے کہ حماد اظہر کو ہٹانے کی وجہ کیا بنی؟

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں پھر سے رد و بدل کیا گیا ہے جس کے مطابق حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو دے دیا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے ہیں۔ دوسری جانب  رات گئے 18 سے 20 کنٹینر جاتی عمرہ کے قریب اڈا پلاٹ پر کھڑے کردیے گئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق علاقے میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن جمع ہو گئے اور حکومت کےخلا ف نعر ے با زی کرکے کنٹینرز کو آگے بڑھنے پر مجبور کر دیا۔ لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ جاتی عمرہ پر چڑھائی کرنا چاہتی تھی جب کہ عظمی بخاری نےکہا کہ حکمران اپنے قد کے مطابق حر کتیں کریں، قد سےاوپرنہ بڑھیں، حکومت کا آج کا ایڈونچر پیک کرواکےگھربھجوا دیا ہے۔لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اوچھے ہتھ  کنڈے پر چیف سیکرٹری ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پرمقد مہ درج کروائیں گے، دباؤ ڈال کر راتوں رات دستاویز میں تبدیلی کی گئی، عمران خان کی سرپرستی میں مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے منصوبہ بنایا کہ رائیونڈ کا گھر گرا یا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ریوینیو کے عملے سے زبر دستی ریکارڈ تبدیل کروایا گیا اور پرائیویٹ لینڈ کو اسٹیٹ لینڈ بنایا گیا، عدالت نے روک دیا ورنہ ان کا پورا منصوبہ تیار تھا، عمران خان بغض نواز اور شہباز میں یہ سب کر رہے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

عید ختم، ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال

اسلام آباد ..این سی او سی کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد ملک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com