Breaking News
Home / اہم خبریں / خوف کے بد ترین سائے ،پورے پاکستان میں کیا کام ہونے والا ہے ؟ نیا تھریٹ الرٹ جاری

خوف کے بد ترین سائے ،پورے پاکستان میں کیا کام ہونے والا ہے ؟ نیا تھریٹ الرٹ جاری

خوف کے بد ترین سائے ،پورے پاکستان میں کیا کام ہونے والا ہے ؟ نیا تھریٹ الرٹ جاری ۔۔۔ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے سے بچوں میں نمونیا اور ہیضہ پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، نیا کورونا تھریٹ جاری کردیا گیا ، سرکاری محکموں نے امراض سے بچانے کیلئے سفارشات تیار کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے چھوٹے بچوں میں ہیضہ اور نمونیا پھیلنے کا خدشہ ہے ، جس کے باعث صوبہ پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں قائم نیوٹریشن سیل نے کورونا وبا میں بچوں کو ان خطرناک امراض سے بچانے کے حوالے سے سفارشات مرتب کرتے ہوئے ماہانہ بنیادوں پر ہیضہ اور نمونیا سے بچنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کردیں۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں 30 مارچ تک صابن اور ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی جب کہ محکمہ صحت پنجاب کو 30 اپریل 2021 ء تک صوبے کے تمام طبی مراکز پر میکنزم فعال کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے مزید شدت اختیار کرلی جہاں عالمی وباء کے باعث صرف ایک دن میں 111 افراد لقمہ اجل بن گئے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 4 ہزار 256 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کی طرف سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 9 ہزار 668 تک جا پہنچی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 783 افراد جان بحق ہوچکے ہیں ، صوبہ سندھ میں یہ تعداد 5 ہزار 419 بتائی گئی جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 5
977 جان کی بازی ہار گئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 498 جب کہ گلگت بلتستان میں 199 افراد لقمہ اجل بن گئے ، صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 281 اور آزاد کشمیر میں 311 بتائی گئی ہے۔

About admin

Check Also

نہ کم نہ زیادہ ، ہر پاکستانی کو 20 ہزار روپے دیے جائیں، حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان حکومت نے صنعتی مزدوروں کی ماہانہ اجرت 20 ہزار کرنے کا حکم دیتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com