Home / اہم خبریں / بچوں کی موجیں ختم! تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق بڑا اعلان

بچوں کی موجیں ختم! تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تمام تر پابندیوں کے باوجود ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی شرح میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہےایسے میں خیبر پختونخوا حکومت نے نویں تا بارہویں تک تعلیمی ادارے ایس او پیز کیساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی کے مطابق طلباء مرحلہ وار کلاسز میں آئیں گے تاکہ ایس او پیز پر عمل ہو سکے۔تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ گزشتہ روز ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات 21 مئی اور انٹر امتحانات 17 جون سے ہوں گے جبکہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں اول تا آٹھویں جماعت تک کی کلاسز عید تک بند رہیں گی۔ دوسری جانب پنجاب میں سوموارسے سرکاری اور نجی سکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ سکولوں میں نویں سے بارہویں جماعت تک کلاسز شروع کی جائیں گی،انہوں نے بتایا کہ لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات اور سیالکوٹ میں سکول کھول دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا،بہاولپور اور رحیم یارخان میں بھی سکول کھلیں گے،مراد راس نے بتایا کہ مذکورہ شہروں میں پیر اور جمعرات کو کلاسیں ہوں گی۔ ایک اور خبر کے مطابق  وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلوں سے متعلق اہم پیش رفت، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لئے مقرر کردیں۔ تفصیلات کے مطابق نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبے ساہٰٰٰال اور پیرا غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی ہے، جس پر عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو نیب اپیلیں کورونا پالیسی کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

Share

About admin

Check Also

آخروہ خبر آہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا عیدالفطر سے متعلق اہم اعلان

شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی و زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ ابھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com