Home / اہم خبریں / ’’ ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔۔‘‘ شہباز شریف کی ضمانت ابھی تک کیوں نہیں ہو رہی ؟ اعتزاز احسن نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا

’’ ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔۔‘‘ شہباز شریف کی ضمانت ابھی تک کیوں نہیں ہو رہی ؟ اعتزاز احسن نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر وکیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو جو ضمانت ملی ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایک انٹرویو کے دوران اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عدالتوں کی جانب سے شریف خاندان کو خصوصی رعایت دی جاتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک جج نے ضمانت کے کاغذات پر دستخط نہیں کیے اوردوسرے جج نے شہبازشریف کو ضمانت دے دی۔شہبازشریف کی ضمانت سے متعلق فیصلے کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہی سپریم کورٹ پر حملہ کیا لیکن شریف خاندان کو سزانہیں دی گئی ۔ مسلم لیگ ن نے جسٹس ملک قیوم پر دباوٴ ڈالا ، بے نظیر اورآصف زرداری کو سزائیں دلوائیں ،جسٹس قیوم کی آڈیو سامنے آئی ، ججوں کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا لیکن دباوٴ ڈالنے والے شہبازشریف پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ، سیف الرحمان یا خالد انور سے بھی کسی نے سوال نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 13 اپریل کو شہباز شریف کو آمدن ست زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا لیکن شہباز شریف کی رہائی کا معاملہ طوالت اختیار کیا گیا۔ عدالت کے مختصر فیصلے میں دو میں سے ایک جج کے دستخط نہ ہونے کے باعث ضمانتی مچلکے جمع نہ ہوسکے۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے ایک رکن جسٹس سردارسرفرازڈوگر نے ضمانت منظورکی جبکہ دوسرے رکن جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد اب شہباز شریف کی ضمانت کا معاملہ ریفری جج کے پاس جائےگا۔

About admin

Check Also

ایک ایک کر کے سب ساتھ چھوڑنے لگے۔۔۔تحریک انصاف کے ایک اور مضبوط ترین رہنماکا استعفیٰ

حکومت اختلافات کا شکار ہو گئی ، سینئیر وزیر سردار تنویر الیاس کا عہدے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com