Home / اہم خبریں / راولپنڈی کے مختلف مقامات کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا، فیض آباد انٹرچینج بند

راولپنڈی کے مختلف مقامات کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا، فیض آباد انٹرچینج بند

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی کے مختلف ‏مقامات کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہیوی مشینری اور کنٹینرز فیض آباد کےمقام پر پہنچا دیئےگئے ‏ہیں جب کہ ڈبل روڈ، شمس آباد سے

آئی جے پی روڈ جانے والا لنک روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی ذرائع کے مطابق ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مزید علاقے بھی سیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔چاندی چوک اور‏سسکتھ روڈ پر بھی ہیوی مشینری پہنچادی گئی ہے۔رحمان آباد سے ملحقہ علاقوں کو بھی سیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیض آباد انٹرچینج اور مری ‏روڈ کو ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا ہے۔اسلام آباد جانےوالی اور راولپنڈی آنےوالی مری روڈ بھی بندکر دی گئی ہے۔ ٹیکسلا، واہ اور دیگر ‏شہروں سے راولپنڈی جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں رکھی جارہی ہیں۔

Share

About admin

Check Also

چھوٹی عید کی بڑی خوشیاں ۔۔۔!!! عید الفطر ،حکومت نے عوام کو اچھی سنادی جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

چھوٹی عید کی بڑی خوشیاں ۔۔۔!!! عیدالفطر ،حکومت نے عوام کو اچھی سنادی جان کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com