Home / پاکستان / شیخ رشید کی قسمت کا فیصلہ بھی ہوگیا، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

شیخ رشید کی قسمت کا فیصلہ بھی ہوگیا، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے شروع کئے گئے احتجاج میں کافی نقصان ہوا ہے یہاں پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور زخمی ہوئے تھے وہیں پر تحریک لبیک کے متعدد کارکنان بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں جس پر علماء کرام نے سخت ردعمل دیا تھا۔

 اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے استفعی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ تاہم آج وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد میں ملاقات ہوئی ہے جس میں لاہور واقعہ کے متعلق عمران خان کو بریف کیا گیا ، وزیر اعظم کی جانب سے شیخ رشید کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطا بق وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید میں اہم ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر شیخ رشید کی جانب سے وزیر اعظم کو مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہترین کام کیا،معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوگئے۔ وزیر اعظم کی جانب سے معاملات حل کرنے پر شیخ رشید کو مبارکباد بھی دی اور ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔ دوسری جانب ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد شوکت ترین نے پلاننگ کمیشن اور شماریات بیورو کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا، تاکہ ڈیٹا جمع کرنے اور اس کے جائزے کے لیے ‘پی بی ایس’ کی موجودہ تکنیکس کا جائزہ لیا جاسکے۔ کھانے پینے کی ضروری اشیا کی اصل قیمتوں اور ضلعی انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمتوں میں فرق کو ریکارڈ کرنے کے لیے جنوری میں ‘ڈی ایس ایس آئی’ متعارف کروایا گیا تھا۔اس وقت یہ نظام ملک کے 17 شہروں میں قیمتوں کے فرق کو ریکارڈ کر رہا ہے۔

About admin

Check Also

عمران خان آؤٹ، بلاول بھٹو اِن! آنے والے انتخابات میں کیا ہونے والا ہے؟ پیشگوئی کر دی گئی

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com