Home / Other / جذبہ ہو تو ایسا، ثانیہ مرزا نے اپنی انتہائی قیمتی چیز پاکستانیوں کیلئے عطیہ کر دی

جذبہ ہو تو ایسا، ثانیہ مرزا نے اپنی انتہائی قیمتی چیز پاکستانیوں کیلئے عطیہ کر دی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنا ریکٹ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کی فاؤنڈیشن کے تحت چلائی گئی مہم ” اسٹار زاگینسٹ ہنگر” کیلئے عطیہ کردیا۔ اعصام الحق اور ثانیہ مرزا کی ملاقات دبئی میں ہوئی، ملاقات میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی موجود تھے۔ثانیہ مرزا نے اس موقع پر اعصام الحق کی امدادی مہم کیلئے اپنا دستخط شدہ ریکٹ عطیہ کیا۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز دبئی میں پاکستان اور بھارت کے ٹینس اسٹارز سے ملاقات ہوئی، کیونکہ اعصام بلغاریہ میں صوفیہ اوپن کے دورے سے واپسی کےدوران متحدہ عرب امارات میں موجود تھے۔ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا کہ ثانیہ مرزا نے میری مہم اسٹارز اگینسٹ ہنگر کیلئے اپنا ریکٹ عطیہ کرکے مہربان ہونے کا ثبوت دیا۔ خیال رہے کہ دنیا کے ٹاپ ٹیسن اسٹار نے اعصام کے مشن میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے مختلف چیزیں عطیہ کی ہیں جن کو نیلا کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اسٹارز اگینسٹ ہنگر مہم کے تحت اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اپنا دستخچ شدہ ریکٹ ، شہباز احمد نے 1994ء ورلڈ کپ کی ہاکی، عامر خان نے اپنےباکسنگ گلووز، شعیب ملک اور سرفراز احمد نے اپنی شرٹس اور شعیب اختر اور وسیم اکرم نے اپنی دستخط شدہ بالز عطیہ کر چکے ہیں۔

About admin

Check Also

شوہر کے سامنے گرجنے والی بیوی

۱)واضح رہے کہ شرعاً شوہر پر یہ تو واجب ہے کہ وہ اپنی بیوی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com