Breaking News
Home / اہم خبریں / وفاقی حکومت نے صوبوں کو پابندیاں سخت کرنے کی تجاویز دے دیں

وفاقی حکومت نے صوبوں کو پابندیاں سخت کرنے کی تجاویز دے دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے صوبوں کو پابندیاں سخت کرنے کی تجاویز دے دیں، پہلے مرحلے میں شام 6 تا سحری تک کاروبار بند کرنے کی تجویز دی گئی،شام کے اوقات میں پیٹرول پمپ، فارمیسی کھلی رہیں گی، دوسری تجویز کہ ہفتہ اور اتوار کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کردی جائیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم

نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت این سی سی برائے کورونا کا اجلاس دن 12 بجے ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ و چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی صوتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ کورونا کے10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں لاک ڈاون کے فیصلےکا امکان ہے۔لاک ڈاؤن والے شہروں اور علاقوں میں کروباری سرگرمیاں معطل اور دفاتر بند رکھے جانے کا امکان ہے۔این سی سی زیادہ متاثرہ شہروں میں لاک ڈاون کے فیصلے کی حتمی منظوری دے گی۔ اسی طرح وفاق نے پابندیاں سخت کرنے کی تجاویز صوبوں کو بھجوا دی ہیں۔ جن پر کل کے اجلاس میں رائے طلب کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے 2 مراحل میں پابندیاں سخت کرنے کی تجویز دی ہے۔ پہلے مرحلے میں شام 6 تا سحری کاروبار بند کرنے اور دفتری اوقات کار 9 سے دوپہر 2 بجے کرنے کی تجویز دی ہے۔دفاتر میں50 فیصد عملے کی حاضری کے فیصلے پر عملدرآمد کی تجویز دی ہے۔ پہلے مرحلے میں کورونا پھیلاؤ نہ رکنے پر لاک ڈاؤن کے نفاذ کی تجویز بھی دی ہے۔ شام کے اوقات میں پیٹرول پمپس اور ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح وفاقی حکومت نے ہفتہ اور اتوار کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویزدی ہے۔ اس دوران جم، ورزش سینٹرز مکمل بند کرنے کی تجویز، ہفتہ، اتوار پیٹرول پمپ، فارمیسی، سبزی، پولٹری کی دکانیں کھلی رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔ہفتہ اور اتوارکو کورونا ویکسی نیشن سینٹرزکھلے رہیں گے۔ مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد سے زائد پر مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 1137742 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 857 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 778238 ہوگئی ہے۔ اب تک سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار 081 ، پنجاب میں 2 لاکھ 79 ہزار 437، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 9 ہزار 704، اسلام آباد میں 71 ہزار 533، بلوچستان میں 21 ہزار 242 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 026 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 215 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسی طرح وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ابھی بڑے شہر بند نہیں کیے جارہے ہیں لیکن کورونا کی تیسری لہر کے دوران احتیاط دیکھنے میں نہیں آئی ہے، عوام کی جانب سے ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا گیا تو بڑے شہروں کو بند کرنا پڑے گا۔

About admin

Check Also

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 11 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان! حکومت چاہتے ہوئے بھی اس اضافے کو کیوں نہیں روک سکتی؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com