Breaking News
Home / اہم خبریں / ایدھی فاؤنڈیشن کا بھارت میں آکسیجن فراہم کرنے کا فیصلہ! فیصل ایدھی نے مودی حکومت سے اجازت مانگ لی

ایدھی فاؤنڈیشن کا بھارت میں آکسیجن فراہم کرنے کا فیصلہ! فیصل ایدھی نے مودی حکومت سے اجازت مانگ لی

لاہور(نیوز ڈیسک ) پڑوسی ملک بھارت میں اس وقت کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ دکھائی دے رہا ہے، اس حوالے سے کل دہلی ہائی کورٹ میں اسپتالوں میں آکسیجن ختم ہوجانے پر نوٹس لیا گیا اور ریمارکس میں کہا گیا کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، غفلت کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جاسکتی

۔پڑوسی ملک میں آنے والی آفت کے پیش نظر ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی حکومت سے اجازت مانگی گئی ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کو اجازت دی جائے تا کہ وہ پڑوسی ملک میں آکسیجن فراہم کر سکیں ،خط میں لکھا ہے کہ ’’ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزہراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایدھی فاونڈیشن بھارت عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے‘‘۔

About admin

Check Also

ن لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا!!! اہم شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے لئے ایک ساتھ دو بڑی مشکلات سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com