Breaking News
Home / پاکستان / اب بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کو کیا سزا دی جائے گی؟ نیا نوٹیفکیشن جاری

اب بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کو کیا سزا دی جائے گی؟ نیا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ویب ڈیسک) سی ٹی او لاہور نے کورونا ایس او پیز پر عملدارآمد کرانے کیلئے ڈرائیونگ کرتے وقت ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے بغیرماسک ڈرائیونگ پرچالان ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈی ایس پیز اپنی نگرانی میں کام کراوئیں۔سید حماد عابد نے بغیرماسک لائسنس دفاتراورکاغذات واپسی مراکزنہ آنے دینےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں بغیر ماسک ایک شخص کا چالان نہیں کیا جائے گا ،2 یا زائد افراد کے لیے ماسک ضروری ہے۔سی ٹی اوسیدحمادعابد کا کہنا تھا کہ ایک موٹرسائیکل سوارہونے پر چالان نہیں کیا جائے گا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 65 ہزار گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کئے جاچکے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر12 مقدمات درج کئے گئے۔اسی طرح 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر1171گاڑیاں بند کیں جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 ہزار260رکشوں اور 10 ہزار سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا۔

Share

About admin

Check Also

بزدار سرکار سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں پیچھے نہ رہی 9 ماہ میں تشہیری مہم پر 65 کروڑ روپے کے اخراجات

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران مختلف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com