Home / Other / ”وسیم اکرم سے علیحدگی کو 145دن ہوگئے شنیرا کے بیان نے کھلبلی مچادی ، مداحوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی“

”وسیم اکرم سے علیحدگی کو 145دن ہوگئے شنیرا کے بیان نے کھلبلی مچادی ، مداحوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 145 دن سے اپنے شوہر وسیم اکرم سے علیحدہ رہ رہی ہیں۔اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ’ہم 145 دن سےالگ رہے ہیں اور یہ اب تک کی ہماری طویل علیحدگی ہے۔

شنیرا نے لکھا کہ ’اگرچہ میرا دل روزانہ ٹوٹتاہے لیکن مجھ میں ہمت ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ دنیا جلد ہی اپنی پریشانیوں کا خاتمہ کر دے گی کیونکہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ہم سے کہیں زیادہ ہمت ہار گئے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ’انشاءاللّہ! ہمارے پاس وہ محبت ہے جو کسی قسم کی حدود کو نہیں جانتی۔شنیرا نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں دعا کرتی ہوں کہ سب محفوظ رہیں، ماسک پہنیں اور جلد سے جلد ویکسین لگوائیں تاکہ زندگی معمول کے مطابق چل سکے۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے یہ بھی لکھا کہ ’میں ایک اچھی والدہ اور شہری بننے کے لئے اپنی پوری کوشش کروں گی اور اپنی فلاحی خدمات کو جاری رکھوں گی اور یہاں سے جتنا ہوسکے پاکستان کی مدد کے لیے کام کروں گی۔شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں وسیم اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’وسیم! آپ بہت زیادہ یاد آرہے ہیں آپ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں، آپ ہمارے لیے سب کچھ ہیں۔رمضان المبارک کی مناسبت سے شنیرا نے لکھا کہ ’اس مقدس مہینے کے دوران ان سب لوگوں کے ساتھ میری دُعائیں ہیں جو تکلیف میں مبتلا ہیں اور جو اپنی کسی خواہش یا اپنے پیاروں کو الوداع کہہ رہے ہیں۔واضح رہے کہ شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کی بارڈرز بند کی ہوئی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ شنیرا اس قدر اپنے شوہر وسیم اکرم کو یاد کررہی ہیں۔

About admin

Check Also

میرے دونوں ہاتھ نہیں ہیں لیکن باپ کاخواب پوراکردیا…۔معذورلڑکی جس نے ”بیٹا”بننے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں ”پوزیشن” لاکرسب کوحیران کردیا

صنعاء (نیوز ڈیسک )تعلیم کی اہمیت سب سے بڑھ کرہے ،چاہے انسان کے ساتھ کتنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com