Home / پاکستان / سرکاری ملازمین کی ساری خوشیاں خاک میں مل گئیں، سپریم کورٹ نے بڑا دھچکا دیدیا

سرکاری ملازمین کی ساری خوشیاں خاک میں مل گئیں، سپریم کورٹ نے بڑا دھچکا دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ملا زمان کے لئے بُری خبر آ گئی ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمان کے حق میں

فیصلہ دیا تھا تاہم حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تو سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمان کے خلاف فیصلہ سُنا دیا جس سے سرکاری ملامان میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواہ کے مختلف محکموں کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں کے ملازمین کی مستقلی کے فیصلے پر

صوبائی حکومت نے ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے ۔ پشاور ہائی کورٹ نے 72 محکموں کے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپر یم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے محفوظ

فیصلہ سُنا دیا۔ دوسری جانب سینیٹ سیکریٹریٹ کے تمام دفاتر 5 روز کے لئے بند کردیے گئے ہیں۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے تمام دفاتر بند کیے جارہے ہیں۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ کے دفاتر 26 اپریل سے 30 اپریل تک بدستور بند رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ کے دفاتر کی ڈس انفیکشن کی جائے گی۔ اعلامیہ میں یہ بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ میں معمول کی سرگرمیاں 3 مئی سے شروع ہوں گی۔

About admin

Check Also

عمران خان آؤٹ، بلاول بھٹو اِن! آنے والے انتخابات میں کیا ہونے والا ہے؟ پیشگوئی کر دی گئی

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com