Breaking News
Home / انٹرنیشنل / سرٹیفکیٹ موجود ہونا لازمی قرار۔۔۔!!!بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے خصوصی ہدایات جار ی کر دی گئیں

سرٹیفکیٹ موجود ہونا لازمی قرار۔۔۔!!!بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے خصوصی ہدایات جار ی کر دی گئیں

ریاض(ویب ڈیسک) سعودیہ میں حج و عمرہ خدمات کے نائب وزیر ڈاکٹر امرالمداح ے خبردار کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوائے بغیر کسی بھی زائر کو مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔انہوں نے بتایا کہ مسجد الحرام میں روزانہ 50 ہزار عمرہ زائرین اور ایک لاکھ نمازیوں کا استقبال کیا جاسکتا ہے۔

اُردو نیوز کے مطابق ڈاکٹر المداح نے بتایا کہ شاہی فرمان کے مطابق حرم مکی میں داخل ہونے والوں کے لیے ویکسین ضروری ہے۔مجوزہ طور پر بیرون ملک سے آنے والوں کو لازمی طور پر ویکسین سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا ہوگا جس سے معلوم ہوسکے کہ انہیں ویکسین لگائی گئی ہے۔اعتمرنا ایپ اور توکلنا ایپ کے استعمال کے بعد عمرہ زائر یا نمازی کو داخلے کا اجازت نامہ جاری کیا جاتا ہے جسے وہ استقبالیہ مرکز میں دکھا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں زائر کو لائسنس یافتہ ٹرانسپورٹ خدمات لینے کی ضرورت ہے کیونکہ ان بسوں میں جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاو اور نشستوں کے درمیان جگہ چھوڑنے کی احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہیں۔ اس کے بعد سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر زائر سیعمرہ اور نماز کے لئے وقت مختص کرنے سے قبل ایک بار پھر اجازت نامے کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کی صحت کا سٹیٹس اگر توکلنا سسٹم میں داخل نہیں ہوا تو انہیں ہیلتھ کیئرسنٹر کا دورہ کرنا ہوگا جہاں انہیں تمام تر مطلوبہ مدد میسر ہوگی۔

ان کی صحت کا احوال ان کے آبائی ملک کے فراہم کردہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لئے مناسب تاریخ مخصوص کردی جائے گی۔اجازت نامے کے بغیرعمرہ ادا کرنے پر 10ہزار ریال اور بغیراجازت نامہ کے حرم شریف میں داخلے پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔مکہ میں فیلڈ ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ زائرین کی صحت اور ضروریات کا خیال رکھا جا سکے۔

سیکیورٹی ادارے وزارت حج و عمرہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔اس وقت مکہ میں عمرہ زائرین کی بسیں، ٹکٹ کاوٴنٹرز اور دیگر سہولیات کے ہر مقام پر جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔ ہر چکر کے بعد بس میں چھڑکاو ہوتا ہے اور ہر ا?دھے گھنٹے بعد استقبالیہ مراکز کو بھی اسی عمل سے گزارا جارہا ہے کیونکہ حفاظتی اقدامات کے لیے یہ ضروری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال حج کے لیے ویکسی نیشن کے معاملے پر ابھی کوئی شاہی فرمان جاری نہیں کیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق وزارت حج کی جانب سے مکمل کارروائی کی جائے گی۔

Share

About admin

Check Also

دنیا کا پہلا ملک جہاں عیدالفطر کا اعلان کر دیا گیا

دنیا کا پہلا ملک جس نے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com